علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کےریجنل ڈائریکٹر ہزارہ ڈویژن شاہد خان اورکزئی نے کہاہےکہ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے طلبہ کے لئے میٹرک کے بعد ایف سی ایس کلاسز کا اجراء کر رہا ہے
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےمیٹرک کے بعد انٹر میڈیٹ کے سائنس مضامین میں داخلوں کا آغاز کر دیاہے،ریجنل ڈائریکٹر ہزارہ ڈویژن

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 06 جولائی (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کےریجنل ڈائریکٹر ہزارہ ڈویژن شاہد خان اورکزئی نے کہاہےکہ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے طلبہ کے لئے میٹرک کے بعد ایف سی ایس کلاسز کا اجراء کر رہا ہے تاکہ ہزارہ کے غریب متوسط اور نادار طبقہ کے افراد بھی اپنے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کر سکیں۔ریجنل کیمپس ہزارہ ریجن کی نگرانی میں یکم جولائی سے میڑک ،ایف اے/ ایف ایس سی کے ساتھ 12 مختلف ڈگری 21 ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامات میں داخلوں کا آغاز کیا ہے جن کی آخری تاریخ 10 اگست ہے ۔جاری طلبہ کی انرولمنٹ 24 اگست تک ہوگی ۔پیرکو یہاں ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان تمام پروگرامز کے لئے بیرون ملک پاکستانی بھی حصہ لے سکتے ہیں۔اعلی تعلیم کے حصول میں یونیورسٹی میں داخلہ کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔تمام داخلے آن لائن جمع کئے جا سکتے ہیں جس کا رجسٹریشن فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔طلبہ کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور آن لائن ارننگ کے کورسز بھی زیر غور ہیں۔
شاہد خان اورکزئی کا کہنا تھا بین الاقوامی معیار کی منظور شدہ یونیورسٹی میں گھر بیٹھے اپنی تعلیم مکمل کر سکتے ہیں۔غریب اور معذور طلبہ کے لئے فیس میں خصوصی رعایت رکھی گئی ہے، وہ بروقت رجوع کرکے اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ریجنل ڈائریکٹر شاہد خان اورکزئی کا مزید کہناتھاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایشیاء کی پہلی یونیورسٹی ہے جس کے تحصیل اور ضلع کی سطح پر مردو خواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ امتحانی ہال موجود ہیں۔یونیورسٹی کے جاری طلبہ کی ورکشاپ کی سہولت بھی آن لائن ہیں اور اس میں میٹرک ،انٹر میڈیٹ، بی ایس ،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز ،بی ایڈ سمیت دیگر کورسز کی فیس بھی دیگر یونیورسٹیوں کے مقابلہ میں کم ہے۔انہوں نے ہزارہ ڈویژن کے طلبہ پر زور دیا ہے وہ ریجنل کیمپس کی سہولیات کا فائدہ اٹھائیں اور داخلہ حاصل کرکے اپنی اعلی تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر کریں۔یونیورسٹی کے مختلف پروگرامات کے لئے آن لائن فیس جمع کرنے کی سہولت بھی میسر ہے۔ ایزی پیسہ ،جیز کیش ،الائیڈ بنک ،ایم سی بی بنک ،فرسٹ وویمن بنک اور نیشنل بنک کی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کی جاسکتی ہے ۔جس کی اہلیت اور داخلہ کی دیگر معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ enrollment.aiou.edu.pk سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔








