گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار پشاور میں کالج کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقیاتی امور سے متعلق اجلاس

"گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار پشاور میں منعقدہ اجلاس میں تعلیمی و انتظامی امور، ادارہ جاتی بہتری اور تدریسی معیار کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔”

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار پشاور میں اجلاس پرنسپل پروفیسر رابعہ سکندر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق اجلاس میں کالج کے سینئر فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے شرکت کی۔

اجلاس میں کالج کے مجموعی انفراسٹرکچر، تدریسی ماحول کی بہتری اور طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور پرغور کیا گیا۔ اس موقع پر کلاس رومز کی تزئین و آرائش، مرمت، عمارت کے مختلف حصوں کی بحالی، صفائی و ستھرائی، فرنیچر کی بہتری، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کالج میں موجود بنیادی ضروریات اور درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے بروقت اور مؤثر حل کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ شرکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ معیاری تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر رابعہ سکندر نے متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ کالج میں درکار مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کی ترجیحی بنیادوں پر نشاندہی کرکے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے تاکہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ کے لیے بہتر، محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کالج کی ترقی، تعلیمی معیار میں بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل مؤثر انداز میں استعمال کیے جائیں گے۔

مزید خبریں