گورنر خیبرپختونخوا سے نمل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر (ر) طارق کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےنمل یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر (ر) طارق نے گورنر ہاؤس پشاورمیں ملاقات کی

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےنمل یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر (ر) طارق نے گورنر ہاؤس پشاورمیں ملاقات کی ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاورکے مطابق ملاقات میں نمل یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں، اعلیٰ تعلیم کے فروغ، خیبرپختونخوا کے طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ معیاری تعلیم نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور صوبے کے طلبہ کو جدید اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم پر کسی قسم کی توجہ مبذول نہیں کررہی صوبہ میں یونیورسٹیوں کی زبوں حالی کسی سے پوشیدہ نہیں ۔بریگیڈیئر (ر) طارق نے گورنر کو نمل یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں، جاری منصوبوں اور مستقبل کے اہداف سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل میں کیمپس کے قیام کے علاؤہ تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

مزید خبریں