"پرائم منسٹر نیشنل ویمنز انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ کے پانچویں روز چار دلچسپ میچز کھیلے گئے، ایونٹ میں نوجوان خواتین کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔”
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پرائم منسٹر نیشنل ویمنز انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ کے پانچویں روز چار میچز کھیلے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام الاسکا بیٹریز ،پی ٹی سی ایل اور پارکو کے تعاون سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں 2 تا 10 جولائی تک جاری پرائم منسٹر نیشنل ویمنز انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے پانچویں روز چار میچز کھیلے گئے جبکہ آج کے پہلے میچ میں کے پی کے (بی) نے بلوچستان کو 2-1 سے شکست دے دی۔
کے پی کے (بی) کی جانب سے دو خوبصورت گول سکور کئے گئے جبکہ بلوچستان کی ٹیم ایک گول کرنے میں کامیاب رہی۔دوسرے میچ میں اولمپین ذاکر اللہ اکیڈمی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سندھ (سی) کو 4-0 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔دن کے آخری میچ میں پنجاب (اے) نے یکطرفہ مقابلے میں ای ڈی ایف اسلام آباد کو 15-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی فتوحات میں سے ایک اپنے نام کی۔ پنجاب کی کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز سے اختتام تک شاندار کھیل پیش کیا اور ہر شعبے میں اپنی برتری ثابت کی۔چوتھا میچ پنجاب بی اور سندھ سی کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب بی نے 0-1 سے جیت لیا۔ پنجاب بی کی جانب سے واحد گول اسمہ شہزاد نے سکور کیا۔ مہمان خصوصی محمد لقمان ڈائریکٹر ایڈمن ایف ڈی ایجوکیشن اسلام آباد تھے۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آئی ہوئی 16 ٹیموں کو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پنجاب اے، پنجاب بی ،گلگت بلتستان، اسٹار ویمن اکیڈمی اے و بی، ایف ڈی اسلام آباد، کے پی کے اے اور بی ، ویمنز سپورٹس اکیڈمی مردان، آزاد جموں و کشمیر اے و بی، اولمپین زاکر ویمنز اکیڈمی، سندھ اے ،بی ، سی ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔








