"صدر مملکت آصف علی زرداری کرغزستان پہنچ گئے، کرغز صدر سادیر ژاپاروف نے اسیک کول بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا۔”
صدر مملکت آصف علی زرداری کی کر غزستان آمد ، کرغز صدر سادیر ژاپاروف نے استقبال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری چولپان اتا کے اسی کال بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ گئے۔ کرغز صدر سادیر ژاپاروف نے اسیک کول بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔
صدر مملکت کو اسی کال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے 1995ء کے تاریخی دور کرغزستان کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری کرغز جمہوریہ کا دورہ کرنے والے پاکستان کے پہلے صدر ہیں۔یہ دورہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے تاریخی دور ہ کرغزستان کے بعد اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی اہم کڑی ہے۔دورہ کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور کرغز صدر سادیر ژاپاروف دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لیں گے۔تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، زراعت، تعلیم، صحت، سیاحت، ڈیجیٹل معیشت اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔پاکستان اور کرغزستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی روابط کے فروغ پر بھی گفتگو ہوگی








