نوجوان پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں،نوابزادہ جمال خان رئیسانی

رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر میر نصیب اللہ شاہوانی نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی

کوئٹہ۔ 06 جولائی (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر میر نصیب اللہ شاہوانی نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ترجمان ساراوان ہاوس کے مطابق ملاقات کے دوران نوجوانوں کے سیاسی کردار، تنظیمی امور، پارٹی کی مضبوطی، عوامی رابطہ مہم اور ضلع کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ نوجوان پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں قومی سیاست میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے ہر ممکن مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کارکنوں اور نوجوانوں کو ساتھ لے کر عوامی خدمت اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپور انداز میں کام جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں