گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں داخلہ جائزہ اجلاس

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں داخلہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس) کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی زیرِ صدارت آئندہ تعلیمی سیشن کے داخلوں کی

سیالکوٹ ۔ 06 جولائی (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں داخلہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس) کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی زیرِ صدارت آئندہ تعلیمی سیشن کے داخلوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران سنٹرل ایڈمیشن کمیٹی (CAC) کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس نے اب تک موصول ہونے والی داخلہ درخواستوں کے اعداد و شمار، داخلہ مہم کی پیش رفت، اور مجموعی عمل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

وائس چانسلر نے طلبہ تک مؤثر رسائی، داخلوں کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانےاور مختلف شعبہ جات کے درمیان مربوط کوششوں کے ذریعے داخلوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام شعبہ جات کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تعلیمی پروگراموں کو مؤثر انداز میں متعارف کروائیں اور داخلے کے خواہشمند طلبہ کی ہر ممکن رہنمائی اور سہولت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ معیاری اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اور طلبہ کے لیے بہتر تعلیمی مواقع پیدا کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔