صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرغز جمہوریہ کے صدر سادیر ژاپاروف کے ہمراہ کرغزستان پہنچنے کے فوراً بعد چولپون-آتا میں واقع روح اوردو ثقافتی مرکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری کو روح اوردو ثقافتی مرکز کی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کرغز جمہوریہ کے صدر کے ہمراہ کرغزستان پہنچنے کے فوراً بعد چولپون-آتا میں واقع روح اوردو ثقافتی مرکز کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرغز جمہوریہ کے صدر سادیر ژاپاروف کے ہمراہ کرغزستان پہنچنے کے فوراً بعد چولپون-آتا میں واقع روح اوردو ثقافتی مرکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری کو روح اوردو ثقافتی مرکز کی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی جسے کرغز جمہوریہ کی شاندار ثقافتی وراثت، تاریخ اور روایات کی ایک اہم علامت قرار دیا جاتا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق دونوں صدور نے ثقافتی مرکز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے اقوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں کرغزستان کی روایتی ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئی جس میں ملک کی دلکش لوک موسیقی، روایتی رقص اور فنونِ لطیفہ کی جھلک نمایاں تھی۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر کرغز حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کرغز عوام کی بھرپور ثقافتی روایات کو سراہا۔بعد ازاں صدر آصف علی زرداری اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا جس کے دوران پاکستان اور اس کے عوام کے نام روایتی کرغز موسیقی کی خصوصی دھنیں پیش کی گئیں۔
یہ تقریب میزبان ملک کی گرمجوش میزبانی اور پاکستان و کرغز جمہوریہ کے درمیان دیرینہ دوستی کی عکاس تھی۔








