"ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے سپرنگ 2026 سیشن کے لیے پی ایچ ڈی ری ہیبلیٹیشن سائنسز پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا، اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی مواقع کے خواہشمند طلبہ سے درخواستیں طلب۔”
وزارتِ قومی صحت کے تحت قائم ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا سپرنگ 2026 سیشن کیلئے پی ایچ ڈی ری ہیبلیٹیشن سائنسز پروگرام میں داخلوں کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وزارتِ قومی صحت، ضوابط و رابطہ کے تحت قائم ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے سپرنگ 2026 سیشن کے لئے پی ایچ ڈی ری ہیبلیٹیشن سائنسز پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے ،خواہشمند امیدوار 17 جولائی 2026 تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ اکیڈمی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ پروگرام ری ہیبلیٹیشن سائنسز کے شعبے میں اعلیٰ معیار کی تحقیق، شواہد پر مبنی طبی خدمات اور تعلیمی و پالیسی سازی کی قیادت کے لئے ماہر افرادی قوت تیار کرنے کے مقصد سے پیش کیا جا رہا ہے۔ داخلے کے لئے ری ہیبلیٹیشن سائنسز، فزیکل تھراپی، سپیچ اینڈ لینگویج پیتھالوجی، وژن سائنسز، آپٹومیٹری، پروستھیٹکس اینڈ آرتھوٹکس، پبلک ہیلتھ، اسپیشل ایجوکیشن یا مساوی شعبے میں ایم ایس یا ایم فل ڈگری لازمی قرار دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق پروگرام کے فارغ التحصیل افراد جامعات، تحقیقی اداروں، صحت عامہ کے اداروں، پالیسی سازی، کلینیکل قیادت اور ری ہیبلیٹیشن کنسلٹنسی سمیت مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے کے اہل ہوں گے۔








