ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن،115 املاک سربمہرکر دیں

"ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیز، قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا عزم۔”

لاہور۔6جولائی (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے115املاک سربمہرکر دیں ۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹائون ،سمن آباد ، کینال روڈ ، گلشن راوی اور علامہ اقبال ٹائون میں آپریشن کیا۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اورفیصل ٹائون 30املاک سربمہرکر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال ، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرسمن آباد ، کینال روڈ اور گلشن راوی میں61املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹائون میں61املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، فارمیسی، گراسری سٹور،کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ ، بیکری، بیوٹی سیلون ،آٹو ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹائون پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔

مزید خبریں