پی ڈی ایم اے پشاور کا 6 سے 8 جولائی تک بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا الرٹ جاری

"پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے 6 سے 8 جولائی تک بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔”

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے 6 سے 8 جولائی تک بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق بیشتر اضلاع میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ اور کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، عوام احتیاط کریں،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، سوات اور ایبٹ آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ تیز ہوائیں کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز اور فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو ایمرجنسی اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تر جمان کے مطابق سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پہاڑی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔ شہری بارش کے دوران کمزور عمارتوں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ والدین بچوں کو ندی نالوں، برساتی پانی اور کھلے گڑھوں کے قریب نہ جانے دیں ۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

مزید خبریں