ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کامران علی شاہ کا نجی تعلیمی اداروں کادورہ،تعطیلات نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر 4 سکول سیل

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کامران علی شاہ نے مختلف نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا تاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ موسمِ گرما کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا سکے

ایبٹ آباد۔ 06 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کامران علی شاہ نے مختلف نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا تاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ موسمِ گرما کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا سکے۔معائنہ کے دوران ایسے تعلیمی ادارے جو سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعطیلات کے باوجود کھلے پائے گئے، ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران نیو شاہین ماڈل پبلک سکول، پاکستان مسلم اکیڈمی، نیو ہورائزن سکول سسٹم اور سٹی پبلک سکول کو سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبریں