بارش اور آندھی سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی کارروائی متاثر، بجلی اور ساؤنڈ سسٹم معطل، لائیو کوریج بند

پشاور میں پیر کے روز ہونے والی موسلادھار بارش اور شدید آندھی کے باعث خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی متاثر ہوا

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):پشاور میں پیر کے روز ہونے والی موسلادھار بارش اور شدید آندھی کے باعث خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی متاثر ہوا۔ خراب موسم کے دوران اچانک اسمبلی کی بجلی منقطع ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایوان کا ساؤنڈ سسٹم مکمل طور پر بند ہوگیا اور اجلاس کی انٹرنیٹ پر براہِ راست (لائیو) کوریج بھی متاثر ہوئی۔

بجلی کی بندش اور ساؤنڈ سسٹم میں خرابی کے باعث اسمبلی کی پریس گیلری میں موجود صحافیوں کو کارروائی کی رپورٹنگ میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ اجلاس کی کارروائی کچھ دیر تک بغیر مؤثر آڈیو کے جاری رہی۔بعد ازاں متعلقہ عملے نے ساؤنڈ سسٹم بحال کر دیا، جس کے بعد اسمبلی کی کارروائی معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہوگئی، تاہم اس دوران لائیو نشریات اور میڈیا کوریج بری طرح متاثر رہیں۔

مزید خبریں