"گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق تحصیل ناظم حاجی روزی خان کے بھائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔”
گورنر خیبرپختونخوا کی سابق تحصیل ناظم روزی خان کے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت

مزید خبریں
پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):پشاور سے سابق تحصیل ناظم حاجی روزی خان کے بھائی بحتی راج خان کے انتقال پر تعزیت کے لیئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی انکی رہائش گاہ گئے ۔
گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا، سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری اور دیگر پارٹی رہنماء بھی انکے ہمراہ تھے ۔گورنر نے مرحوم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا انکی مغفرت بلندی درجات اور پسماندگان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔








