دبئی ۔24دسمبر (اے پی پی):دبئی میں سالِ نو کے جشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اردو نیوز کے مطابق سال نو کے موقع پر دبئی میں برج خلیفہ سمیت 36 مقامات پر آتشبازی کے مظاہرے ہوں گے۔ 2024 کے آخری دن اور 2025 کے استقبال کے جشن کے لئےسکیورٹی انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے جن مقامات پر آتشبازی کے مظاہرے کئے جائیں گے …
دبئی میں سالِ نو کے جشن کی تیاریاں مکمل، برج خلیفہ سمیت 36 مقامات پر آتشبازی کے مظاہرے ہوں گے

مزید خبریں
دبئی ۔24دسمبر (اے پی پی):دبئی میں سالِ نو کے جشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اردو نیوز کے مطابق سال نو کے موقع پر دبئی میں برج خلیفہ سمیت 36 مقامات پر آتشبازی کے مظاہرے ہوں گے۔ 2024 کے آخری دن اور 2025 کے استقبال کے جشن کے لئےسکیورٹی انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جن مقامات پر آتشبازی کے مظاہرے کئے جائیں گے وہاں لوگوں کی آمد و رفت اور حفاظت کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔جن مقامات پر آتشبازی کے مظاہرے کئے جائیں گے ان میں برج خلیفہ، دبئی فریم، اکسپو ولیج ، جمیرا بیچ، بلو واٹر، دا بیچ جی بی آر، دبئی پارکس اینڈ ریزورٹ اوردیگر مقامات شامل ہیں۔
آتشبازی کو محفوظ بنانے کےلیے نجی سکیورٹی سروسز کے اداروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تاکہ وہاں آنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ جشن سے مکمل طورپر لطف اندوز ہو سکیں۔
انتظامیہ نےشائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن کو کامیاب بنانے کےلیے سکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں تاکہ مکمل امن و امان کی فضا میں خوبصورت جشن سے لطف اندوز ہو سکیں۔








