دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران 1.72 فیصد اضافہ

ترسیلات زر

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 1.72فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سےجاری اعدادوشمارکے مطابق فروری میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 301.6ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوجنوری کے مقابلے میں 1.72 فیصد زیادہ ہے ۔ جنوری میں دبئی کام کرنے والے پاکستانیوں نے 296.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوفروری میں بڑھ کر301.6ملین ڈالرہوگیا۔

جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 2.320 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.2 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.472 ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 18.082 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18.308 ارب ڈالرتھا۔