اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) دبئی میں منعقدہ آٹو مکینکا 2018ءنمائش میں 9 پاکستانی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ نمائش یکم مئی سے 3 مئی تک منعقد ہوگی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے بینر تلے چھ کمپنیاں اس نمائش میں شریک ہوں گی جن میں سنچری انجینئرنگ ، غوری ٹائر اینڈ ٹیوب، گولڈ برادرز ، نفیس آٹو پارٹس ، پی اے اینڈ وی ڈی ڈی اور حارث …
دبئی میں منعقدہ آٹو مکینکا 2018ءنمائش میں 9 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) دبئی میں منعقدہ آٹو مکینکا 2018ءنمائش میں 9 پاکستانی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ نمائش یکم مئی سے 3 مئی تک منعقد ہوگی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے بینر تلے چھ کمپنیاں اس نمائش میں شریک ہوں گی جن میں سنچری انجینئرنگ ، غوری ٹائر اینڈ ٹیوب، گولڈ برادرز ، نفیس آٹو پارٹس ، پی اے اینڈ وی ڈی ڈی اور حارث سلیکون شامل ہیں۔ گزشتہ سال اس نمائش میں 57 ممالک کی 1955 کمپنیوں نے اپنے سٹال لگائے تھے جبکہ اس میں 136 ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔








