د بئی ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے سال کے مو قع پر تمام سرکاری اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے جاری کئے جانیوالے سر کلر میں اعلان کیا گیا ہے کہ نئے سال کی خوشی میں یکم جنوری 2017کو تمام سرکاری ملازمین کو چھٹی ہو گی لہذا تمام ملازمین 2جنوری کو دوبارہ اپنے دفاتر میں فرائض انجام دیں گے۔