دبئی میں 6 لاکھ 60 ہزار درہم کی ڈکیتی، ملزمان دو گھنٹے میں گرفتار

دبئی ۔27اکتوبر (اے پی پی):دبئی پولیس نے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں 6 لاکھ 60 ہزار درہم کی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت پکڑا گیا جب وہ امارات سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ دبئی پولیس کے بیان کے مطابق ’ملزمان نے ایک سپر سٹور میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا، یہ واردات پہلے سے منصوبہ بندی …

دبئی ۔27اکتوبر (اے پی پی):دبئی پولیس نے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں 6 لاکھ 60 ہزار درہم کی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت پکڑا گیا جب وہ امارات سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

دبئی پولیس کے بیان کے مطابق ’ملزمان نے ایک سپر سٹور میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا، یہ واردات پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔ رات گئے وہ تیز دھار آلات کی مدد سے سپر مارکیٹ کے پچھلے دروازے کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے۔ملزمان نے چار کیش بکس توڑ کر 60 ہزار درہم چوری کیے بعد ازاں بڑا سیف کھول کر مزید چھ لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اگلی صبح واردات کا اس وقت پتہ چلا جب سپر سٹور کے ملازمین نے ٹوٹا ہوا دروازہ دیکھا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی، ڈیوٹی افسر، فرانزک ماہرین اور سی ڈی آئی تفتیش کاروں پر مشتمل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد کا جائزہ لیا۔پولیس کے مطابق اگرچہ ملزمان نے ماسک پہن کر اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی تاہم پولیس افسران ملزمان کو موومنٹ کو ٹریس کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید خبریں