اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ 9 اور 10 اکتوبر 2019ء کو دبئی کے حکام سے معلومات کے تبادلہ میں بہت مثبت اجلاس ہوئے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ دبئی کا لینڈ ڈیپارٹمنٹ دبئی میں جائیدادوں کے مالک پاکستانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا تاکہ اقامہ کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کی معلومات سے ملک کے ٹیکس ریونیو کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔