اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے معیشت کو مستحکم کرنے اور تجارت و ٹیکس اصلاحات کی بدولت ہم نے پائیدار ترقی اور پلیٹ فارم کی تشکیل کیلئے گزشتہ سال حقیقی کامیابی حاصل کی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کامیابیوں میں 30 بلین کے ٹیکس ریفنڈ، افراط زر میں …
معیشت کو مستحکم کرنے اور تجارت و ٹیکس اصلاحات کی بدولت ہم نے پائیدار ترقی اور پلیٹ فارم کی تشکیل کیلئے گزشتہ سال حقیقی کامیابی حاصل کی،مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے معیشت کو مستحکم کرنے اور تجارت و ٹیکس اصلاحات کی بدولت ہم نے پائیدار ترقی اور پلیٹ فارم کی تشکیل کیلئے گزشتہ سال حقیقی کامیابی حاصل کی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کامیابیوں میں 30 بلین کے ٹیکس ریفنڈ، افراط زر میں کمی، 8 لاکھ فائلرز نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، گزشتہ مالی سال 2018-19ءکے دوران کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں 32 فیصد کمی ہوئی جبکہ 2019ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 55 فیصد کمی واقع ہوئی اور ٹیکس کے حصول میں 15 فیصد اضافہ جبکہ ان لینڈ ریونیو میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک پہنچگئے ہیں جبکہ ملکی برآمدات میں رواں مالی سال 2019-20ءکے پہلے دو ماہ جولائی تک اگست کے دوران برآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ گزشتہ 41 ماہ کے مقابلہ میں اگست کے دوران 36 فیصد کم ہوا اور ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ جبکہ کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ 7 ٹریڈنگ سیشن کے دوران 2200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔








