واشنگٹن ۔ یکم فروری (اے پی پی) امریکی دارالحکومت واشنگٹن جانے والی مسافر ٹرین جس پر ایوان نمائندگان کے سپیکر پال ریان سمیت کانگرس کے درجنوں ریپبلکن ارکان سوار تھے کوڑے کے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور ایک رکن کانگرس سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے نتیجہ میں ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر …
درجنوں ارکان کانگرس کو واشنگٹن لے جانے والی امریکی مسافر ٹرین کوڑے کے ٹرک سے ٹکرا گئی، ایک شخص ہلاک، رکن کانگرس سمیت 6 زخمی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ یکم فروری (اے پی پی) امریکی دارالحکومت واشنگٹن جانے والی مسافر ٹرین جس پر ایوان نمائندگان کے سپیکر پال ریان سمیت کانگرس کے درجنوں ریپبلکن ارکان سوار تھے کوڑے کے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور ایک رکن کانگرس سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے نتیجہ میں ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا تاہم بوگیاں پٹڑی پر ہی رہیں۔ وائٹ ہاﺅس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں کوئی رکن کانگرس شدید زخمی نہیں ہوا۔ ٹرین میں ارکان کانگرس ان کا عملہ اور اہل خانہ سمیت 300 افراد سوار تھے جو ریاست ورجینیا میں حکمران جماعت کی ایک سیاسی تقریب میں شرکت کے بعد دارالحکومت واشنگٹن واپس آرہے تھے۔ حادثہ ٹرک کے ریلوے ٹریک پر پھنس جانے کی وجہ سے پیش آیا۔








