اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعداد وشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔
جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 200 کیوسک،
خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 8 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 0 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1480.52 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.244 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1185.45 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.397 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 643 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.086 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








