دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

162
wapda
Water reservoirs

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمارجاری کردیئے ۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کےمطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 23 ہزار300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 22 ہزار200 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 300کیوسک اور اخراج 34 ہزار 300 کیوسک،

خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 29 ہزار800 کیوسک، اخراج2 لاکھ 29 ہزار800 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار کیوسک اور اخراج 25 ہزار100 کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 77 ہزار 200کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1549.32 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.770 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1241.80 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.340 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ ہے۔