دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 85 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 54 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 54 ہزار 400 کیوسک

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 85 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 54 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 54 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 31 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 47 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 31 ہزار 600 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ ایک ہزار کیوسک اور اخراج 79 ہزار 300 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 66 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 59 ہزار 200 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 53 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 17 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 400 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1454.36 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.152 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1166.45 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.409 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.104 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔