دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 40 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 46 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 50 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ …

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 40 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 46 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 50 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 99 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 99 ہزار 700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 700 کیوسک اوراخراج 37 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 17 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 10 ہزار 500 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 10 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک،تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 86 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 61 ہزار 600 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 51 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزار 100 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 7 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 64 ہزار 800 کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 16 ہزار 400 کیوسک اوراخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 15 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 200 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 13 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1444.44 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.849 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1171.85 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.667 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.086 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں