اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشما ر جاری کر دیئے۔
جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار900 کیوسک اور اخراج 36 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد10 ہزار 500کیوسک اور اخراج10 ہزار 500کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد17 ہزار900 کیوسک اور اخراج 17 ہزار900 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار200 کیوسک اور اخراج28 ہزار کیوسک،
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار100 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 700 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1425.54 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.418ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1081.50 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.194 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 639.60 فٹ ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.018 ملین ایکڑ فٹ ہے۔