دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

49
آبی ذخائر

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

منگل کو جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 211700کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد47300 کیوسک اور اخراج47300 کیوسک،

دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد56800کیوسک اور اخراج10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد99600 کیوسک اور اخراج 73100کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1445.13 فٹ،

ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.018 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1158.75 فٹ،

ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.143 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.120 ملین ایکڑ فٹ ہے۔