دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

110
Water conditions
Water conditions

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 87 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 67 ہزار300 کیوسک اور اخراج 67 ہزار300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 30 ہزار 600کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 28ہزار600کیوسک اور اخراج15 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک اور اخراج 22 ہزار200 کیوسک ہے۔

ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1523.91 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.328 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.953 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.20 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.105 ملین ایکڑ فٹ ہے۔