دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

153
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے بدھ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 69 ہزار800کیوسک اور اخراج ۱یک لاکھ 69 ہزار300کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار500کیوسک اور اخراج 32 ہزار500کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ75 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ75 ہزار 300کیوسک،

دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد32ہزار100کیوسک اور اخراج8 ہزارکیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 73ہزار400 کیوسک اور اخراج 43 ہزار600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.766 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1224.85فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.959 ملین ایکڑ فٹ ہے اور چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ہے۔