دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال،تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر گیا

169
water inflow and outflow
water inflow and outflow

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بدھ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کےمطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 6 ہزارکیوسک اور اخراج ۱یک لاکھ 5 ہزار500کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار500کیوسک اور اخراج 27 ہزار500کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 98 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 98 ہزار 800کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد21ہزار900کیوسک اور اخراج20 ہزارکیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 11 ہزار500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بدھ کو تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.766 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1228.35فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.216 ملین ایکڑ فٹ پر ہے۔ بیراجز میں چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ہے۔