مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس۔11ستمبر (اے پی پی):مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ترجمان احمد جبریل نے بتایا کہ اسرائیل نے بدھ کی صبح کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس میں ایک مسجد کے قریب شہریوں کے گروپ پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی …

مقبوضہ بیت المقدس۔11ستمبر (اے پی پی):مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ترجمان احمد جبریل نے بتایا کہ اسرائیل نے بدھ کی صبح کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس میں ایک مسجد کے قریب شہریوں کے گروپ پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے جنہیں طوباس میں ترکیہ کے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں