اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 96500کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد16200 کیوسک اور اخراج16200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد17900کیوسک اور اخراج30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد33900کیوسک اور اخراج 8800کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1522.79 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.384 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1190.30 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.746 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سط643.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.091 ملین ایکڑ فٹ ہے۔