دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

56

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 78200 کیوسک اور اخراج 75 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزارکیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 14600کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 30100 کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک رہا۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1511.76فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.822ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،

ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1185.45فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.476ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.20فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.160ملین ایکڑ فٹ ہے۔