دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

Water situation
Water situation

سلام آباد۔9جون (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

جمعہ کو جاری کر دہ اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 73 ہزار 200کیوسک اور اخراج 64 ہزار800کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد38 ہزار 800کیوسک اور اخراج 38ہزار 800کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد57ہزار700کیوسک، اخراج57 ہزار 700کیوسک،دریائے جہل میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار 600کیوسک اور اخراج 40 ہزارکیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد26ہزار 700کیوسک اور اخراج 7 ہزار700 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1426.93 ایکڑ فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.445 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1135.75 ایکڑ فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.258 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.10 ایکڑ فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.080 ملین ایکڑ فٹ ہے۔