دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

131
Diamer Bhasha Dam Project

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے ملک کے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدواخراج کے جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک،

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8 ہزار کیوسک اور اخراج8 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پرپانی کی آمد 15 ہزار500کیوسک اور اخراج 15 ہزار500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج5 ہزارکیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار800 کیوسک اور اخراج 4 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1476.98 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.129 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1159.30 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.166 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.058 ملین ایکڑ فٹ ہے۔