اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 7 ہزار کیوسک اور اخرج 1 لاکھ 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 83 ہزار700 کیوسک اور اخراج 83 ہزار700 کیوسک،
خیرآباد پل میں پانی کی آمد ایک لاکھ67 ہزار 900 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 67 ہزار900 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 55 ہزار کیوسک اور اخراج55 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 48 ہزار 800کیوسک اور اخراج 19 ہزار100 کیوسک ہے۔ جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 92 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک، چشمہ بیراج میں 2 لاکھ 3 ہزار900 کیوسک اوراخراج 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 70 ہزار900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ46 ہزار500 کیوسک،گدو میں پانی کی آمد ایک لاکھ60 ہزارکیوسک اور اخراج ایک لاکھ 41 ہزار600 کیوسک،
سکھر میں پانی کی آمد ایک لاکھ 35 ہزار300 کیوسک اور اخراج 91 ہزار 500کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 26 ہزار700 کیوسک اور اخراج800 کیوسک،تریموں میں پانی کی آمد 25 ہزار400 کیوسک اور اخراج 8 ہزار100 کیوسک ، پنجند میں پانی کی آمد 24 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 11 ہزار300 کیوسک ہے۔