دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال بارے اعداد وشمار جاری

54
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں ۔ منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 700کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک اور اخراج 15 ہزار یوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 19ہزار 900کیوسک، اخراج 19 ہزار 900 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 30 ہزارکیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 100کیوسک اور اخراج 6 ہزار100 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1470.62 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.908 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1117.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.721 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.082 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔