اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے جاری دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 800 کیوسک اور اخرج 55 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 13 ہزار 800 کیوسک، اخراج 13 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک ہے ۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1449.30 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.063 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1106.30 ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.497 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.029 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔