دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

46

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد25 ہزار300 کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے ، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار800کیوسک اور اخراج 15 ہزار800کیوسک ہے ، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 23 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 200 کیوسک ہے ، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار700 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 200کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1507.53 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.514 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1167.45 فٹ جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.466 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ ہے، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.129 ملین ایکڑ فٹ ہے۔