دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

Water situation
Water situation

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےتازہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار700 کیوسک اور اخرج 25 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 18 ہزار 800کیوسک، اخراج 18 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6ہزار 500 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 100 کیوسک ہے ۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1495.00ملین ایکڑفٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2 .964 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1127.60 ملین ایکڑفٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.999 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

بیراجز میں چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.60 ملین ایکڑفٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔