دریاؤں او ر بیراجوں میں پانی کی صورتحال،آمد واخراج کے اعداد وشمارجاری

84
Water situation
Water situation

ملتان۔1اگست (اے پی پی):تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں سوموار کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤکی صورتِ حال کے مطابق تربیلاکے مقام پر پا نی کی آمد297,000کیوسک اور اخرج 243,000 کیوسک رہا ، در یائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پا نی کی آمد 85,500کیوسک اور اخراج82,500کیوسک، در یائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپا نی کی آمد54,700کیوسک اور اخراج10,000 کیوسک، در یائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پا نی کی آمد94,200کیوسک اور اخراج77,100کیوسک رہا۔

اسی طرح جناح بیراج میں پا نی کی آمد276,600 کیوسک اور اخراج272,800کیوسک،چشمہ بیراج میں پا نی کی آمد375,800کیوسک اوراخراج 367,800کیوسک، تونسہ بیراج میں پا نی کی آمد336,000 کیوسک اور اخراج 329,000 کیوسک، پنجندبیراج میں پا نی کی آمد103,800 کیوسک، اور اخراج 96,000کیوسک، گدو بیراج میں پا نی کی آمد 332,500کیوسک اور اخراج 303,600 کیوسک، سکھر بیراج میں پا نی کی آمد277,800کیوسک اور اخراج236,700کیوسک اورکوٹری بیراج میں پا نی کی آمد54,300 کیوسک اور اخراج 127,500کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1531.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.761 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1153.30 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.913 ملین ایکڑ فٹ،

چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 639.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.010 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

اس کے علاروہ تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤکی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل پیر دوپہردو بجے کی ہے۔