چنیوٹ۔ 01 جون (اے پی پی):انسپکٹر فشریز ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ ارسلان علی عابد نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام دریاؤں میں تین ماہ کے لیے مچھلی پکڑنے پر پابندی عائدکر دی گئی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ماہ جون کے آغاز کے ساتھ ہی ہر سال کی طرح اس سال بھی محکمہ فشریز پنجاب کی طرف سے جالوں کے ذریعے مچھلی کے شکار پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ تین ماہ یعنی جون جولائی اور اگست، چھلکے والی مچھلیوں کا بریڈنگ سیزن ہوتا ہے، جس کے دوران وہ لاکھوں انڈے دیتی ہیں۔ان مچھلیوں کی نسل کی بقاء کی خاطر محکمہ کی طرف سے ہر سال یہ پابندی عائد کی جاتی ہے۔ اس دوران مچھلی کا شکار کرنے والے افراد کے خلاف فشریز آرڈیننس 1961 کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائی گی۔ البتہ کنڈی ڈوری کے ذریعے شکار کیا جاسکتا ہے۔