دریائوں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

67
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16800کیوسک اور اخراج 59000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد4900 کیوسک اور اخراج4900کیوسک، دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد9800کیوسک اور اخراج14500کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد11400کیوسک اور اخراج 10200کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1419.31فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.409 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1145.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.609 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح642.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.072 ملین ایکڑ فٹ ہے۔