چارسدہ میں جرگہ کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی

پشاور۔15فروری (اے پی پی):چارسدہ میں جرگہ کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔تفصیلات کے مطابق شبقدرمیں فریق اول مشرف سکنہ یوسف خان قلعہ اور فریق دوم معتبر کے درمیان عرصہ دراز دشمنی چلی آرہی تھی جس میں دونوں فریقین سے کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔دشمنی کے خاتمے کے لئے ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان کے زیر نگرانی مقامی امن کمیٹی کے مشران نے دونوں فریقین کو صلح کرنے پر راضی کر لیا ۔

اس حوالے سے یوسف خان قلعہ شبقدر میں ایک تقریب منعقدکی گئی جس میں شبقدر پولیس ، علماکرام اور علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر دونوں فریقین آپس میں بغل گیر ہوکر دشمنی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔