اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار 600 کیوسک اور اخرج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 400 کیوسک،
خیرآباد پل پر پانی کی آمد 25 ہزار 500 کیوسک اور اخرج 25 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح تربیلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1404.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.012 ملین ایکڑ فٹ، منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1069.50 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.111ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.00 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔