اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار400 کیوسک اور اخرج 55 ہزار کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 700 کیوسک ہے، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 20 ہزار 800 کیوسک اور اخرج 20 ہزار 800کیوسک ہے،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 38ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 700 کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ ہے ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1526.46 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.459ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1184.30 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.334 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.086ملین ایکڑ فٹ ہے۔