واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 99 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 50 ہزار 700 کیوسک،
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 99 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 50 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 25 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانج کی آمد 43 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1452.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.076 ملین ایکڑفٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1165.25 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.354 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 643.70 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.104 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








