چیچہ وطنی۔ 07 اگست (اے پی پی):دریائے راوی میں سیلابی پانی کی سطح میں 400 کیوسک کمی واقع ہوگئی ہے، ترجمان فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 20ہزار کیوسک سے کم ہوکر16ہزار کیوسک رہ گیا ہے،پانی کی یہ صورتحال مکمل طور پر نارمل ہے، اور پرانی چیچہ وطنی ،سیون آر ،ہڑپہ اور دیگر ملحقہ دیہات میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے ،ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور پانی کی سطح میں بتدریج کمی آرہی ہے۔