اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گنڈا سنگھ والا، اسلام اور سلیمانکی پر دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
علاوہ ازیں بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کے چند مقامات پر بارش کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب جبکہ گلگت اور آزاد کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ خطرات کے تدارک کیلئے عوام کی پیشگی اطلاع و حفاظتی تدابیر کی تشہیراور حساس علاقوں کی جانب ٹریفک کی منظم نگرانی کی جائے۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھیں۔ نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ کی نقل مکانی کیلئے انتظامات کیے جائیں۔